پی ایس ایل: انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز پاکستان کیلیے روانہ
لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیمز ونس پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی اسے چار چاند لگا دیتی ہے، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلادیش، زمبابوے سمیت دنیا کی مختلف ٹیموں کے کئی بڑے اسٹارز لیگ کا حصہ ہیں۔
جیمز ونس اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
جیمز ونس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جہاز کے اندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کا وقت ہوگیا ہے۔