چاندی کے بسکٹس کو سیسے سے تبدیل کرنے کرنیوالے 2 افسر گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چاندی کے بسکٹس کو سیسے سے تبدیل کرنے کے سکینڈل میں ملوث ایف بی آر کسٹمز کے دو افسران گرفتار کر لئے گئے۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز گروپ کے دونوں افسران کی گرفتاری کوئٹہ سے عمل میں لائی گئی، تحقیقات میں 668 کلو میں سے 400 کلو چاندی جعلی نکلی ہے۔

تحقیقات میں ملزمان نے اصل چاندی والی گاڑی ہی تبدیل کر دی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے سکینڈل سے بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گرفتار افسران میں عارف علی جمانی اور سمیع اللہ اچکزئی شامل ہیں، تحقیقات سے معلوم ہوا کوئٹہ سے لاہور منتقلی کے دوران چاندی تبدیل کی گئی۔

پاکستان منٹ لاہور میں چیکنگ کے دوران فراڈ بے نقاب ہوا، جعلی طریقے سے غیر قانونی اقدام پر کسٹمز انفورسمنٹ نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایف بی آر کے مطابق سکینڈل میں ملوث مزید ملزمان کی تلاش کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں