بلوچستان: گندم کاشتکاروں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی سکیم پرعملدرآمد کا باقاعدہ آغاز

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے تھریشر فیول سبسڈی سکیم پرعملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 3102 کسانوں کے اکاؤنٹس میں سبسڈی منتقل کردی گئی ہے آئندہ 2 سے 3 روز میں مزید 13128 کاشتکاروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی، صوبے میں 85 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ جبکہ 74 ہزار سے زائد کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ چھوٹے زمینداروں اور کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، فیول سبسڈی کے ذریعے تھریشر اخراجات میں کمی ہو گی جس سے کاشتکاروں پر اضافی مالی بوجھ کم ہوگا تاہم تمام اہل چھوٹے کاشتکاروں کو مرحلہ وار سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان مشکل معاشی حالات میں کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، زرعی پیداوار کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں