پاکستان نے چار سال بعد یورو بانڈز کا اجرا کر دیا: وزارت خزانہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے چار سال بعد یورو بانڈز کا اجرا کر دیا۔
وزراتِ خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں آج 50 کروڑ ڈالر کا یوروبانڈ جاری کیا گیا، میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت تین سال کیلئے بانڈز جاری کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ یورو بانڈز کا اجرا پاکستان کی معیشت پر بحال ہوتے اعتماد کا مظہر ہے، عالمی سطح پر کشیدگی کے باوجود سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی حاصل ہوئی۔
دوسری جانب بانڈز کا اجرا پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹس میں موجودگی کو مضبوط بنائے گا۔
واضح رہے پاکستان نے جنوری 2026 میں ہی عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا اعلان کیا تھا جب کہ اس سے قبل آخری بڑا یورو بانڈ اجرا 2021 میں ہوا تھا۔