ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں، حقوق برقرار رہنے چاہئیں: ایرانی صدر

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں، ایران کے حقوق بر قرار رہنے چاہئیں۔

سوشل میڈیاپر پیغام پر جاری پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایک حکومت کیلئے ایٹمی ہتھیار، اور دوسری پر جنگ مسلط، کیا کچھ عالمی رہنماؤں کا ضمیر مر چکا ہے۔

دوسری جانب ایرانی آرمی چیف نے بھی دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آخری سانس تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں