اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں طے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سفیروں کی سطح پر ہوں گے، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایران معاملے سے الگ ہیں۔
لبنانی صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست پر امریکی صدر کی مداخلت سے جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ سے رابطے جاری ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں “مثبت پیش رفت” ہوئی ہے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں امریکا ان براہِ راست مذاکرات کو سہولت فراہم کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے باعث اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں ہو چکی ہیں اور چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد فی الحال 10 روزہ جنگ بندی نافذ ہے۔