اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے میں امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق جبکہ دوطرفہ رابطہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں