پہلگام فالس فلیگ: بھارت کی بے بنیاد الزام تراشی پر وزیراعظم پاکستان کا دوٹوک موقف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پہلگام فالس فلیگ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشی پر وزیراعظم پاکستان نے تاریخی، اصولی اور دوٹوک موقف اپنایا۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستانی قیادت نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو بھانپتے ہوئے اسے کھلے الفاظ میں خبردار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 26 اپریل 2025 کو پی ایم اے کاکول میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان کیخلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، پہلگام کا حالیہ واقعہ بھی اسی بے بنیاد الزام تراشی کی ایک واضح مثال ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارت کو غیرجانبدارانہ اور شفاف انکوائری کی غیرمشروط پیشکش بھی کی۔

شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو روکنے، کم کرنے یا موڑنے کی کسی بھی مذموم کوشش کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا، ہماری بہادر مسلح افواج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں۔

ماہرین کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام واقعہ کی شفاف انکوائری کی پیشکش کر کے پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا، بھارتی قیادت اگرپ ہلگام واقعہ کی انکوائری کی پاکستانی پیشکش تسلیم کر لیتی تو شاید اسے معرکہ حق میں دنیا کے سامنے رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں