سانگھڑ: 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

سانگھڑ: (دنیا نیوز) منگلی تھانے کی حدود سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

38 چک کے رہائشی احمد محمود کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، نوجوان کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرکے چہرے پر تیزاب ڈال کر جلایا گیا، احمد محمود دو روز سے لاپتہ تھا، آج 42 چک کے قریب لاش ملی۔

ورثاء کے مطابق مقتول شفیع آباد جانے کا کہہ کر گھر سے نکلا تھا، پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کو جلد حراست میں لے لیاجائے گا، مقتول کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں