گوجرانوالہ: سی سی ڈی کی بڑی کارروائی، اشتہاری ڈاکو ہلاک
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی کی بڑی کارروائی میں اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ پولیس کو مطلوب خطرناک ملزم علی حمزہ انجام کو پہنچ گیا، سی سی ڈی کے مطابق ملزم 34 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم عرصہ دراز سے لوٹ مار کے واقعات میں ملوث تھا۔
سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا، مارے گئے ڈاکوکی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائیاں تیز کر دیں۔