چین کا ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر اظہار تشویش، جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور

نیویارک: (دنیا نیوز) چین نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جنگ بندی کو برقراررکھنے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فوکانگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں، ایران پر دوبارہ حملوں کی باتیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی پابندیاں اور امریکا کو بحری ناکہ بندی ختم کرنا ہوگی تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں، فریقین کے درمیان مخلصانہ اور بامقصد مذاکرات ناگزیر ہیں۔

چینی سفیر  نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو دوبارہ جنگ کے امکان کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں