غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے نہ رکے، مزید 9 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 39 افراد زخمی ہوئے۔
وزارت صحت غزہ کے مطابق ہزاروں متاثرین ملبے تلے موجود ہیں، امدادی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں، اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد 846 فلسطینی شہید، 2 ہزار 418 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 628 ہوگئی، 1 لاکھ 72 ہزار 520 افراد زخمی ہوئے، اسرائیلی حملوں سے غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا۔