ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس لینے کیلئے بحری اتھارٹی قائم کردی

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس لینے کیلئے بحری اتھارٹی قائم کردی۔

ایرانی کمانڈوز ایکشن کا کہنا ہے کہ اتھارٹی جہازوں کو آمد و رفت کی اجازت بھی دے گی، ملک کی تیل برآمدات میں خلل ڈالنے کی مبینہ کوشش کے الزام میں آئل ٹینکر اوشین کوئی قبضے میں لے لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ٹینکر علاقائی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کی تیل برآمدات اور ایرانی قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور متاثر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ٹینکر کو خلیج عمان سے قبضے میں لے کر ایران کے جنوبی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں