عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے گوادر بندرگاہ کیلئے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کیلئے گوادر پورٹ پر ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ کنٹینر بردار جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد، انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر پورٹ چارجز میں 40 فیصد کمی کی گئی، جبکہ ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر پورٹ چارجز 31 فیصد تک کم کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل کارگو کیلئے ایک ماہ مفت سٹوریج سہولت متعارف کرائی گئی، ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے، دیگر قومی بندرگاہوں کے مقابلے میں ریکارڈ مراعات دی جا رہی ہیں۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ گوادر کو علاقائی لاجسٹکس مرکز بنانے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں