معرکہ حق کو ایک سال مکمل، ملیر گیریژن کراچی میں ویپن اینڈ ایکوئپمنٹ ڈسپلے کا انعقاد

کراچی: (دنیا نیوز) معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ملیر گیریژن کراچی میں دفاعی ہتھیاروں اور جدید عسکری آلات کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نمائش میں افواجِ پاکستان کے زیرِ استعمال جدید دفاعی سازوسامان اور جدید ہتھیار عوامی مشاہدے کے لیے پیش کیے گئے۔

تقریب میں سول و عسکری حکام سمیت شہریوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج کے زیرِ استعمال جدید دفاعی آلات اور ہتھیاروں میں غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔

شرکاء نے معرکہ حق کو قومی تاریخ کا روشن باب قرار دیتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دفاعی تیاریوں اور ملکی سلامتی کے عزم کو بھرپور انداز میں سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں