بھارتی فوج اپنے دفاع میں ناکام، منی پورمیں آسام رائفلز کے کیمپ پرقبضہ
سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی ناکام ہوگئی، جبکہ منی پورمیں علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلز کے کیمپ پر قبضہ کرلیا۔
مودی حکومت کی انتہا پسند اورمتعصبانہ پالیسیوں کے باعث ریاست منی پورمیں علیحدگی پسند تحریک زور پکڑ چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منی پورمیں علیحدگی پسند تحریک کے ارکان بھارتی فوج کے آسام رائفلزکیمپ میں داخل ہورہے ہیں، جبکہ ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم، وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ منی پور کو بزدل قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق آسام رائفلز کے کیمپ پرعلیحدگی پسند گروپ کے قبضے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوج اپنے دفاع میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ہے، بھارت کے جابرانہ تسلط کیخلاف منی پور کےعلاوہ آسام، ناگالینڈو دیگر ریاستوں میں علیحدگی پسند گروپ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔