طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں سے افغان تاجر شدید متاثر، ہزاروں ٹن اجناس خراب
کابل: (دنیا نیوز) طالبان رجیم کی شدت پسندی اور ناکام پالیسیوں نے افغان معیشت کا جنازہ نکال دیا، سرحدی بندش نے افغان تاجروں کو دیوالیہ کر دیا۔
افغانستان سے پڑوسی ممالک کیلئے تجارتی بندش کے باعث پکتیکا منڈی میں زرعی اجناس کے ڈھیرلگ گئے، پاک افغان سرحد کے ساتھ ساتھ ایرانی بارڈر بھی بند کر دیا گیا جبکہ نااہل طالبان رجیم تاجروں کو متبادل راستے اور معاشی ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر افغان تاجروں کی معاشی بربادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیومیں پکتیکا کا تاجر بتارہا ہے کہ آلو کی فصل بہت زیادہ ہے اور ہر تاجرکی کوشش ہے کہ اسے ایران بھیج سکے، تاہم ایرانی بارڈر بند ہے، تاجر گاہکوں کے انتظار میں آلوؤں کی بوریوں پر بیٹھے ہیں، صورتحال انتہا ئی خراب ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں نے تجارتی بندش کے نتیجے میں افغانستان کے کسانوں اور تاجروں کومعاشی تباہی سے دوچار کردیا ہے، افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں سے افغانستان میں کاروبار، برآمدات اور روزگار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔