پسند کی شادی کے تنازع پر گاؤں جلانے کے معاملے میں نئی پیش رفت

ٹھل: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کے تنازع پر گاؤں جلانے کے معاملے میں نئی پیش رفت منظرعام پر آگئی۔

گاؤں محمد صدیق آرائیں میں ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کی آمد ہوئی، پولیس نے گاؤں پر چھاپہ مار کر ایک اور ملزم گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔

پولیس کے مطابق 5 مئی کو پسند کی شادی کے بعد مسلح افراد نے گاؤں محمد صدیق آرائیں میں 150 گھروں کو آگ لگا دی تھی۔

ایس ایس پی فیضان علی نے کہا کہ متاثرین کے تحفظ کیلئے گاؤں میں پولیس پکٹ قائم کر دی گئی اور مزید نفری تعینات کر دی گئی، باقی مطلوبہ ملزمان کو دو دن میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں