منشیات اور قتل کیس: انمول عرف پنکی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منقل

کراچی: (دنیا نیوز) کوکین کوئین انمول عرف پنکی کو منشیات اور قتل سے متعلق مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں سینٹرل جیل کراچی میں قائم جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، عدالت میں درخشاں، گزری اور بغدادی تھانوں کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔

تفتیشی افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ سے جاری تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق تفتیش کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ کیس کو مکمل کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست بھی کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیسز کے تفتیشی افسران کو مقدمات کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ملزمہ پنکی کو پولیس نے مجموعی طور پر 18 کیسز میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں