بغیر کسی ایڈوانس کے خواتین کو پنک سکوٹیز دے رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بغیر کسی ایڈوانس کے مفت میں خواتین کو پنک الیکٹرک سکوٹیز فراہم کر رہی ہے۔

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ یہ جدید الیکٹرک سکوٹرز طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو دیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں بااختیار بنایا جا سکے اور ان کی سفری مشکلات میں کمی آئے۔

انہوں نے بتایا کہ جن خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں، وہ ڈرائیونگ کورس مکمل کر چکی ہیں اور ان کے پاس باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ جن خواتین کو سکوٹیز دی جا رہی ہیں، وہ انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کے ووٹ مانگے جائیں گے۔

مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو اس نوعیت کی مفت پنک الیکٹرک سکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں