گجرات میں ٹریفک حادثے میں باب اور بیٹی جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی

گجرات:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع گجرات میں ٹریفک حادثے میں باب اور بیٹی جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گلیانہ کے قریب پیش آیا ، موٹر سائیکل سوار اپنے دو بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جب کہ کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید برآں ریسکیو اہلکاروں سےجاں بحق افراد اور زخمی کو گجرات۔زخمی ہونے والے بچے کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں