مورو میں مبینہ پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
مورو :(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز کے علاقے مورو میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلہ سندھ کالونی حب روڈ پر ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی بعدازاں شناخت دانش عرف دانی وسطڑو کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف 39 سے زائد مقدمات درج تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دانی ایک عادی مجرم اور مفرور تھا اور ماضی میں بھی مختلف پولیس مقابلوں میں زخمی ہو چکا تھا، ہلاک ملزم کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب ملزم کے متعلق مزید حقائق جاننے کے لیے تحقیقات اور ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔