مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا دعائے خیر سے آغاز
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز وشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تنازع میں گھری اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
اس سلسلے میں دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔