شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی تیاری

تہران: (دنیا نیوز) شہید آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی تیاری شروع کر دی گئی۔

شہید سپریم لیڈر کے جنازے اور تدفین کیلئے خصوصی انتظامی ہیڈ کوارٹر قائم کر دیا گیا، آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت کا امکان ہے۔

اعلیٰ ایرانی حکام نے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات پر غور شروع کر دیا، علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ابتدائی مرحلے میں شہید ہو گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں