موبائل رکھنے کے تنازع پر 17 سالہ لڑکی پر تیزاب حملہ

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی کے قریب گاؤں کنڈو مہر میں افسوسناک واقعہ، موبائل رکھنے کے تنازع پر 17 سالہ لڑکی پر تیزاب حملہ کر دیا گیا۔

ملزم میانداد مہر گھر میں گھس کر لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا، متاثرہ لڑکی کا چہرہ، آنکھیں، سینہ اور بازو بری طرح جھلس گئے۔

زخمی لڑکی کو رشتہ داروں کے گھر منتقل کر دیا گیا، متاثرہ لڑکی کے والدین نے کہا کہ ملزم کو موبائل رکھنے پر اعتراض تھا۔

متاثرہ خاندان نے ملزم کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں