صدر آصف زرداری کا کیٹی بندر کی ترقی کیلئے مربوط حکمتِ عملی اپنانے کا حکم

کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کی ترقی کیلئے مربوط حکمتِ عملی اپنانے کا حکم دے دیا۔

اپنے بیان میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ منصوبے کے ساتھ سڑکوں کی قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی، بجلی و پانی کی فراہمی، صنعتی انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر کو پاکستان کے اضافی میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر ترقی دے کر بندرگاہی و لاجسٹک نیٹ ورک کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ اور مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات و معاش کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ چینی کمپنی CHEC نے کیٹی بندر پورٹ کا تصوراتی ماسٹر پلان پیش کیا، جس کے فیز-I کی ابتدائی انجینئرنگ لاگت تقریباً 522.34 ملین ڈالر بتائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...