حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی سرحد اور شمالی اسرائیل کے قریب واقع اسرائیلی فوجی پوزیشنوں اور فوجیوں کے اجتماع پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کیے ہیں۔

مزاحمتی تنظیم کے بیان کے مطابق لبنانی قصبے مارکبا کے مقابل واقع مرج کے فوجی مقام پر موجود اسرائیلی فوجیوں کو ایک ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح العدیسہ کے جنوب میں واقع جل الحمر کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جبکہ دویف بیرکس کے اندر موجود اسرائیلی اہلکاروں کو بھی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کا مزید کہنا ہے کہ یفتاح بیرکس میں قائم اسرائیلی توپ خانے کی پوزیشن پر بھی حملہ کیا گیا، جبکہ برکۃ المرج کے قریب موجود اسرائیلی فوجیوں کے کو جدید اور اعلیٰ معیار کے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں