عباس عراقچی نے ایران اور لبنان کے قومی پرچموں کی تصویر شیئر کر دی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایران اور لبنان کے قومی پرچموں کی ایک تصویر شیئر کر کے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ایران اور لبنان کے پرچم ایک دوسرے کے ساتھ دکھائے گئے ہیں، یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 7, 2026
ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغنے کی اپنی کارروائی کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں پر ہونے والے مہلک اسرائیلی حملے کا جواب قرار دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے۔