شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آزاد کشمیر صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے صورتحال بہتر بنانے کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی گلگت میں پیپلزپارٹی کی فتح پر صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی صورتحال پر پارٹی موقف سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں