ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27 سینٹس کی بڑی کمی سے 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 364 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 385 روپے کی کمی سے 6 ہزار 929 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 352 روپے کی کمی سے 5 ہزار 893 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ 6 جون ہفتے کے روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 124 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر12 ہزار 489 روپے فی تولہ سستا ہوا تھا، جس کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30.94 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 3 ہزار 94 روپے کم ہو ئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں