کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا کھل کرسامنے آگیا

مظفرآباد: (دنیا نیوز) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا کھل کرسامنے آگیا، آزادکشمیر کے امن وامان اور ہم آہنگی کے درپے شرپسند کمیٹی کا عوام دشمن ایجنڈا ہرگزرتے دن کیساتھ واضح ہوتا جارہا ہے۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نوجوانوں کو تعلیم سے دوررکھنے کی مذموم سازش افغان طالبان اورفتنہ الہندوستان جیسی انتہاپسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے، سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم تنظیم کا سرغنہ امان آزادکشمیر کے لوگوں کو اپنے بچے سکول بھیجنے سے منع کررہا ہے، ویڈیومیں شرپسند تنظیم کے سرغنہ امان کو یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بچوں کو سکول بھیج کرکیا کروگے؟

ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کی طرف سے آزادکشمیر کے لوگوں کو انکے بچے سکول بھیجنے سے منع کرنا شرپسند ٹولے کی عوام دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، آزاد کشمیر میں سکولوں کا بائیکاٹ نوجوانوں کو ریاست مخالف ایجنڈے کا ایندھن بنانے کی مذموم سازش ہے، فتنہ الہندوستان بھی اسی مکروہ پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے، شرپسند کمیٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کے دعووں کے برعکس اپنے بھارتی سرپرستوں کی ایماء پر آزاد کشمیرکے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنا چاہتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں