ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 3 پیسے سستا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 32 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں