اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، رپورٹ جاری

ایک نئی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) اپنانے والی برطانوی کمپنیاں کارکردگی میں بہتری، اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافے جیسے نمایاں فوائد حاصل کر رہی ہیں۔

پرانی اور لندن سے باہر قائم کاروباری اداروں کے اس دوڑ میں پیچھے رہ جانے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

اِنٹیوٹ کی اے آئی امپیکٹ رپورٹ 2026 میں کوئک بُکس استعمال کرنے والے 53 لاکھ سے زائد کاروباروں کے گمنام انتظامی ڈیٹا اور برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا کے 34 ہزار سے زائد کاروباروں کے سرویز کو شامل کیا گیا۔

دنیا بھر کے 53 لاکھ کاروباروں کے اعداد و شمار پر مبنی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی 70 فی صد کمپنیاں اب کسی نہ کسی سطح پر اے آئی کا استعمال کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں پیش کیے گئے نتائج کے مطابق 77 فی صد کاروباروں نے بتایا کہ اے آئی کے استعمال سے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا جبکہ 43 فی صد کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی نے ان کی آمدنی بڑھانے میں مدد دی۔

مزید برآں، 27 فی صد کاروباروں نے دعویٰ کیا کہ اے آئی کی بدولت ان کے کام کے اوقات کم ہوئے جبکہ 28 فی صد اداروں نے اخراجات میں کمی سے متعلق آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں