گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 1 ملزم ہلاک، 5 زخمی

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں 1 ملزم ہلاک جبکہ 5 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ملزم وقار ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم 25 سنگین مقدمات میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا۔

دوسری جانب تھانہ اروپ پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 3 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں صفدر، نور مصطفیٰ اور علی مجید شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقے میں ملزم علی رضا کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ تھانہ کھیالی پولیس نے بھی ریکارڈ یافتہ ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں