کراچی: پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب بینک ڈکیت گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب بینک ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحسن کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی، ملزم بینک ڈکیتی کے 3 مقدمات میں مطلوب تھا، اشتہاری ملزم کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم سے نارتھ ناظم آباد بینک ڈکیتی کیس میں چھینی گئی ریپیٹر بھی برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔