پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتے 9 برس بیت گئے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتے نو برس بیت گئے۔

18 جون 2017ء کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخ رقم کی، روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی، شائقین کو فخر زمان کی سنچری اور محمد عامر کی تباہ کن بولنگ آج بھی یاد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں