آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست

برمنگھم: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایونٹ کے 11ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستانی ویمن ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔

جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے اینری ڈیرکسن 52 اور نادین ڈی کلرک 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں