پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کئی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پری مون سون کے باعث پنجاب کے متعدد علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی، راولپنڈی،اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، اٹک اور گردونواح میں بھی بادل برسے۔

خیبرپختونخوا میں بھی پری مون سون بارشیں ہوئیں، پشاور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، ایبٹ آباد اور گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

ایبٹ آباد میں گرلز ڈگری کالج کے قریب درخت گرنے سے ریڑھی بان شدید زخمی ہوگیا، کرک، ہری پور، غازی اور خانپور میں بھی بادل جم کر برسے،ن شیبی علاقے زیر آب اگئے، جی ٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں