بہاولنگر: دیرینہ تلخ کلامی پر داماد کے ہاتھوں ساس قتل، سالی شدید زخمی
بہاولنگر: (دنیا نیوز) دیرینہ تلخ کلامی پر داماد نے اپنی ساس کو قتل اور سالی کو شدید زخمی کر ڈالا۔
پولیس کے مطابق خاتون گھر میں سوئی ہوئی تھی جب ملزم نے چھریوں کے وار سے اسے قتل کر دیا، بیٹی ماں کو بچانے کیلئے اٹھی تو ملزم نے اسے بھی زخمی کر دیا، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتولہ خاتون کی رانی بی بی جبکہ زخمی لڑکی کی نزیراں بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، پولیس اور کرائم سین ٹیم موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی میں مصروف ہے۔
پولیس حکام کا مزید بتانا ہے کہ قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی، یہ افسوسناک واقعہ کھچی والا کے قریب پیش آیا۔