راولپنڈی میں ایک گھنٹے میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات، 13 سالہ لڑکا اور نوجوان قتل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں ایک گھنٹے میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں 13 سالہ لڑکے سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔

پہلا واقعہ بابو لال حسین روڈ گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کے مابین جھگڑے پر پیش آیا، 13 سالہ مجتبیٰ نے جھگڑے کے دوران ہم عمر 13 سالہ عدنان پر چاقو کے وار کئے، عدنان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

کچھ ہی دیر بعد دوسرا سنگین واقعہ بھی رتہ امرال کے علاقے میں پیش آیا، چکوال سے عبداللہ نامی دوست کو ملنے کے لئے آئے حیدر رضا نامی نوجوان راولپنڈی آیا، دونوں دوست شاپنگ کرنے نکلنے تو سڑک پر اوور ٹیک کرنے کے تنازع پر نامعلوم گاڑی سوار سے جھگڑا ہوگیا۔

نامعلوم ملزم نے چاقو کے وار کر دیئے جس سے حیدر رضا شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں