اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اریوتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈاکٹر اریوتھشام آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آئندہ تقریبات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 11, 2026
دوسری جانب گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا میں پیش آنے والی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر مالدیپ کی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
مزید برآں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔