ملزمان کا شہری پر تشدد، سر، داڑھی، بھنویں مونڈ دیں
شیرگڑھ: (دنیا نیوز) شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا سر، داڑھی، مونچھیں اور بھنوئیں مونڈنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مدعی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر تذلیل کی غرض سے استرے کے ذریعے اس کا سر، داڑھی، مونچھیں اور بھنوئیں صاف کر دیں۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے شہری کو مبینہ طور پر بجلی کے کھمبے سے باندھ کر اس کے ساتھ یہ سلوک کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مبینہ اغوا، تشدد اور تذلیل کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔