کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حادثہ نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے شخص کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے ڈرائیور کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔