کویتی فوج کی فضائی خطرے سے نمٹنے کی تصدیق، مشتبہ اہداف کے خلاف کارروائی جاری

کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویتی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج فضائی حدود میں دشمن کی جانب سے ممکنہ حملوں کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں۔

وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی حدود میں موجود مشتبہ اہداف کے خلاف کارروائی جاری ہے تاکہ ملکی فضائی حدود اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کویتی فوج نے فضائی خطرے سے نمٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور دفاعی اقدامات مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...