انسانی حقوق کی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

نیویارک: (دنیا نیوز) انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پر عائد امریکی پابندیاں آئین کی خلاف ورزی ہیں۔

انسانی حقوق تنظیموں ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ اور ٹیکس پیئرز اگینسٹ جینو سائیڈ کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث وہ فلسطینیوں کی حمایت میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے درخواستیں جمع کروانے سے قاصر ہیں۔

تنظیموں نے مؤقف اپنایا کہ ہم ایسے افراد سے رابطہ کرنے سے بھی قاصر ہیں جنہیں امریکا نے پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے کیونکہ انہیں جرمانے یا قید کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

مزید برآں ٹرمپ انتظامیہ معاشی پابندیوں کے ہتھیار کو صرف انسانی حقوق کے محافظوں کو سزا دینے کیلئے نہیں بلکہ لاکھوں امریکی شہریوں کے سیاسی اظہار رائے کو محدود کرنے کیلئے بھی استعمال کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...