چین میں رہائشی عمارتوں کے اوپر فلائی اوور توجہ کا مرکز بن گیا
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے شہر گوئی یانگ میں سال 1997 میں تعمیر ہونے والا شوئیکوسی اوور پاس اپنے اردگرد بنے انوکھے رہائشی منصوبے کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
شہر کے مرکز میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے حکام نے شہر کو باہر پھیلانے کے بجائے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔
شہر کے مرکز کے قریب زمین کی شدید قلت کے باعث انتظامیہ نے اس فلائی اوور کے نیچے موجود بےکار جگہ کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
پل کی تعمیر کے دو سال بعد یہاں تقریباً 10 رہائشی بلاکس بنائے گئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خالی جگہوں پر مزید عمارتیں کھڑی کردی گئیں جو اب سیدھی پل کی چھت کو چھوتی ہیں۔
سڑک کے بالکل نیچے گھر ہونے کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو روزانہ گاڑیوں کے شدید شور، دھول مٹی اور لرزش کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں رہنے والے ہزاروں لوگ اب اس کے عادی ہو چکے ہیں۔
ان لوگوں کا ماننا ہے کہ مرکز کے قریب سستا گھر ملنے کے فائدے اس شور سے کہیں زیادہ ہیں اور اب وہ اس لرزش کو اپنے گھر کی ’کشش اور پہچان‘ سمجھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments