فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ نے 60 سال بعد ٹاپ 3 میں جگہ بنا لی، فرانس کی چوتھی پوزیشن

میامی: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے تیسرے نمبر کے پلے آف میں انگلینڈ نے سنسنی خیز اور ہائی سکورنگ مقابلے کے بعد فرانس کو 4-6 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

میامی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف میں 4 گول کر کے فرانس کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔

دوسرے ہاف میں فرانسیسی ٹیم نے شاندار واپسی کی کوشش کی اور وقفے وقفے سے 4 گول کر کے مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، تاہم انگلش کھلاڑیوں نے مزید 2 گول کر کے فتح یقینی بنا لی۔

انگلینڈ کی جانب سے بکائیو ساکا نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کرتے ہوئے میچ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ڈیکلن رائس، ایزری کونسا اور جوڈ بیلنگھم نے ایک، ایک گول کیا۔

فرانس کی جانب سے کیلیان ایمباپے نے 2 گول سکور کیے، جبکہ بریڈلی بارکولا اور عثمان ڈیمبیلے نے ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ فرانس کو چوتھے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں شکست کے بعد تیسرے نمبر کے پلے آف میں مدِمقابل آئی تھیں، جہاں شائقین کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے یادگار اور سب سے زیادہ گولز والے مقابلوں میں سے ایک دیکھنے کو ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...