نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت، یہ پاکستان مخالف پراکسیز ہیں: وفاقی وزراء
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزراء طارق فضل چودھری اور طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا بیان قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ معرکہ حق ایک تاریخی کامیابی ہے، نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے، بانی اور ان کی فیملی پاکستان مخالف بیان کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان پر افسوس ہوا، یہ پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار کے خلاف ہے، امریکی صدر نے کئی بار پاکستان کی فتح کا ذکر کیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ نورین نیازی کابیان انتہائی افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی اوران کےخاندان کاہدف پاکستان کونقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے باجود پاکستان نے فتح حاصل کی، نورین نیازی کے بیان سے ثابت ہوا یہ پاکستان مخالف پراکسیز ہیں۔
وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نےپاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کیلئے جتن کیے، یہ لابی پاکستان کی معیشت پر بھی حملہ آورہوئی، پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، نورین نیازی کے بیان پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments