فیفا ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ، امریکی صدر بھی نیو جرسی کے سٹیڈیم میں موجود
نیو جرسی: (دنیا نیوز) دنیائے فٹبال پر حکمرانی کی جنگ کیلئے ارجنٹینا اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جبکہ فائنل معرکہ دیکھنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نیو جرسی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔
فائنل میچ سے قبل رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ سٹارز کی جاندار پرفارمنس سے شائقین جھوم اٹھے، لورا پوزینی، نکول شرزنگر، روبی ولیمز سمیت متعدد فنکاروں نے پرفارم کیا۔
جینیفر ہڈسن نے امریکا کا قومی ترانہ گایا، پہلی بار شاندارہاف ٹائم شو ہوا جس میں میڈونا، شکیرا، جسٹن بیبر، برنا بوائے اور دیگرفنکاروں نے آواز کا جادو جگایا، شائقین پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے۔
خیال رہے کہ ارجنٹائن نے اب تک فیفا ورلڈ کپ کے 6 فائنل کھیلے ہیں، جن میں سے 3 میں کامیابی سمیٹی، جبکہ سپین کی ٹیم نے 2010ء میں فائنل کھیل کر کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments