ایرانی ڈرون حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام کی تصدیق

بغداد: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی حملوں میں ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ایک بیان میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی کہ شمالی عراق میں 18 جولائی کو ایک امریکی فوجی کارروائی کے دوران مارا گیا تھا۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی فوجی ایران کے ڈرون حملے میں مارا گیا، سرچ آپریشن کے بعد امریکی فوجی اہلکاروں کو جائے وقوعہ سے انسانی باقیات ملی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...